نئی دہلی /واشنگٹن، 3/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکومت نے ہندوستانی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے منگل کو کئے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا، جس میں انفوسس نے اگلے دو سالوں میں 10ہزار امریکی ماہرین کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی حکومت نے اسے صدر ٹرمپ کے ’جاب فار امریکن‘مہم کی کامیابی مانا ہے۔منگل کو انفوسس انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو سالوں میں امریکہ میں کئی سینٹر قائم کرے گا، جس کاایک سینٹر امریکی ریاست انڈیانا میں اس سال کے اگست مہینے تک کھول دیا جائے گا، جس آنے والے پانچ سالوں میں دو ہزار امریکی ماہرین کو ملازمت دی جائے گی، اسی طرح امریکی میں اور بھی سینٹرز کھولے جائیں گے، کمپنی کا مقصد اگلے دو سالوں میں 10ہزار امریکی ماہرین کو ملازمت دینا ہے۔غورطلب ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدے سنبھالتے ہی امریکی عوام کے لیے روزگار کے مواقع کے اپنے انتخابی وعدے پر کام کرنا شروع کر دیا تھا، اسی ترتیب میں امریکہ نے پیشہ ورانہ غیر ملکیوں کو دئیے جانے والے ایچ -1بی ویزا کے قانون میں تبدیلی کی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کی مشکلیں بڑھی ہیں،ساتھ ہی ہندوستانی کمپنیوں پر زیادہ سے زیادہ امریکی پیشہ وروں کو ملازمت دینے کا دباؤ بھی بڑھا ہے۔